14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں...

ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع


کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم لیاقت محسود پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔ 

جس پر عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ 

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات