17 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچینی روبوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

چینی روبوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا


تصویر سوشل میڈیا۔

چین میں ایک روبوٹ نے 66 میل تک واک (پیدل چلنا)  کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

چینی ٹیکنالوجی کمپنی آگیبوٹ نے یہ ریکارڈ اس وقت اپنے نام کیا جب اس کے ہیومینائیڈ روبوٹ اے 2 نے چینی صوبہ جیانگژو سے شنگھائی تک 66 میل کا پیدل سفر طے کیا۔

اے 2 روبوٹ جھیل جن جی سے روانہ ہوا اور بیٹریاں بدلنے کے دوران بھی چلتے رہنے کے قابل بنانے کے لیے تیار کیے گئے نظام کی بدولت بغیر ٹھہرے مسلسل سفر کرکے شنگھائی پہنچا۔

چوبیس گھنٹے کے اس طویل ٹریک واک کے ذریعے آگیبوٹ نے کسی ہیومینائیڈ روبوٹ کے طویل پیدل سفر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

اے جی بوٹ نے کہا کہ اے 2  روبوٹ نے اپنے طویل سفر کے دوران تمام ٹریفک قوانین کی پابندی کی اور اس نے مختلف سطحوں پر چلتے ہوئے اسفالٹ، ٹائلوں والے فرش اور پلوں کو عبور کیا۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق روبوٹ نے اپنی واک کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب اسے جوتوں کی نئی جوڑی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات