21 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچلان سے بچنے کیلئے گدھے نے بھی ہیلمٹ پہن لیا، دلچسپ ویڈیو...

چلان سے بچنے کیلئے گدھے نے بھی ہیلمٹ پہن لیا، دلچسپ ویڈیو وائرل


فوٹو — انسٹاگرام

پنجاب میں بغیر لائسنس اور ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ اس کریک ڈاؤن کا مقصد سڑک پر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کم عمر افراد کو ڈرائیونگ سے روکنا ہے۔

عوام اس کریک ڈاؤن پر دلچسپ میمز کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آدمی ناصرف خود ہیلمٹ پہن کر گدھا گاڑی چلا رہا ہے بلکہ اس نے اپنے گدھے کو بھی ہیلمٹ پہنایا ہوا ہے۔

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

جب گدھا گاڑی والے سے پوچھا گیا کہ اس نے ہیلمٹ کیوں پہنا ہوا ہے؟ تو اس نے بتایا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر اسے چلان کا سامنا کرنا پڑا تھا اس لیے اب وہ ہیلمٹ پہن کر گدھا گاڑی چلا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ صارفین کو یہ ویڈیو پسند آئی ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پہننا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ انسان کی حفاظت کے لیے ضروری ہے اس لیے اس کا اس طرح مذاق نہیں اُڑانا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات