12 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ انتظامیہ کا سفری پابندی والی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد...

ٹرمپ انتظامیہ کا سفری پابندی والی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 30 سے زیادہ کرنے پر غور


امریکا کی داخلی سلامتی کی وزیر کرسٹی نوئم—فائل فوٹو

واشنگٹن (جنگ نیوز)ٹرمپ انتظامیہ کا سفر ی پابندی والی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 30 سے زیادہ کرنے پر غور، وزیر داخلی سلامتی کا کہنا تھا اگر کسی ملک میں مستحکم حکومت نہیں یا وہ اپنے افراد کی شناخت میں مدد نہیں کر سکتا تو پھر ہم انہیں آنے کیوں دیں؟ امریکا کی داخلی سلامتی کی وزیر کرسٹی نوئم نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سفر پر پابندی والی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد بڑھا کر 30 سے زیادہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، پہلے یہ پابندی 19 ممالک تک محدود تھی۔ العربیہ کے مطابق فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کرسٹی نوئم نے کہا کہ وہ درست تعداد نہیں بتائیں گی لیکن یہ 30 سے زیادہ ممالک ہوں گے، اور صدر ان ممالک کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن نئے ممالک کو فہرست میں شامل کیا جائے گا، تاہم انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک میں مستحکم حکومت نہیں ہے یا وہ اپنی سرزمین سے آنے والے افراد کی شناخت کی تصدیق میں امریکا کی مدد نہیں کر سکتا، تو پھر ہم ایسے ملک کیافراد کو امریکا آنے کی اجازت کیوں دیں؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات