23 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی سونے کی گھڑی نے نیلامی...

ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی سونے کی گھڑی نے نیلامی کے ریکارڈ توڑ دیے


— فائل فوٹو

برطانیہ کے بدنصیب بحری جہاز ٹائی ٹینک کے بزرگ مسافر جوڑے سے برآمد ہونے والی سونے کی گھڑی نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی۔

نیلامی کے دوران جیب میں رکھنے والی اس سونے کی گھڑی نے نیلامی کے ریکارڈ توڑ دیے۔ یہ گھڑی 3.61 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلامی کرنے والوں نے کہا کہ یہ ٹائی ٹینک سے متعلق کسی بھی یادگار شے کے لیے اب تک ادا کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ گزشتہ سال اس وقت قائم ہوا تھا جب ایک اور سونے کی گھڑی، جو اُس ٹائی ٹینک کے کپتان کو دی گئی تھی جس نے جہاز سے 700 سے زائد مسافروں کو بچایا تھا، 3.16 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات