10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںمین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا...

مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


اسکرین گریب: جیو نیوز 

لودھراں میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 7 سالہ بچے ریحان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

لودھراں میں زیر تعمیر سڑک پر کھلے مین ہول نے معصوم بچے کی جان لے لی، تین بہنوں کا اکلوتا بھائی سات سال کا ریحان اپنے والد کے ساتھ ناشتہ لینے گیا تھا، واپسی پر والد کے پیچھے چلتے ہوئے اچانک کھلے مین ہول میں گر گیا۔

واقعے کا مقدمہ زیر تعمیر سڑک کے ٹھیکیدار اور سب انجینئر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متاثرہ فیملی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ 

مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی معصوم کو سرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات