13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںشارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانی ڈی پورٹ

شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانی ڈی پورٹ


—فائل فوٹو

شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ڈی پورٹ مسافروں کو لاہور ایئر پورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مسافر رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے، ملزمان نے جعلی دستاویزات پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے، جعلی دستاویزات پر ملزمان کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات