14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی پارلیمنٹ میں دفتری وقت کے بعد فون کالز اور ای میلز...

بھارتی پارلیمنٹ میں دفتری وقت کے بعد فون کالز اور ای میلز سے لاتعلقی کا بل پیش


دفتری وقت کے بعد نہ فون کال ریسیو اور نہ ہی اپنے پیشہ ورانہ کام سے متعلق ای میل چیک کی جانی چاہیے۔

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں ’رائٹ ٹو ڈسکنکٹ‘ بل متعارف کرادیا گیا ہے۔

بل میں اسے قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملازمت پیشہ فرد کا حق ہونا چاہیے کہ وہ ملازمت کے اوقات کے بعد اور چھٹی کے دنوں میں اپنے کام سے متعلق فون کالز اور ای میلز سے لاتعلق ہو جائے۔

لوک سبھا میں خواتین کو مخصوص ماہانہ ایام میں دفتر کے اندر ہائی جین سہولتیں دینے اور ان ایام کی ’’پیڈ لیو‘‘ دینے کے بل بھی پیش کیے گئے۔

اس کے ساتھ بھارت میں سزائے موت کے خاتمے اور صحافیوں کے تحفظ کے بل بھی پیش کیے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات