14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبرسبین ٹیسٹ کا دوسرا دن، آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر 378 رنز...

برسبین ٹیسٹ کا دوسرا دن، آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر 378 رنز بنالیے


برسبین ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 6 وکٹ پر 378 رنز بنالیے ہیں، ویدرالڈ، مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ ٹیم 334 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جوروٹ 138 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، مچل اسٹارک نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا نے دن کے اختتام تک 6 وکٹ پر 378 رنز بنالیے، جیک ویدرالڈ 72، مارنس لبوشین 65 اور اسٹیو اسمتھ 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔

برائیڈن کارس نے 3 اور بین اسٹوکس نے 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، آسٹریلیا نے انگلینڈ پر 44 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

 آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات