16 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی صورتحال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے،...

بانی پی ٹی آئی صورتحال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے، رانا ثنا اللہ


وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے  مذاکرات کے اب امکانات نہیں، بانی پی ٹی آئی صورت حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ وزیراعظم کی پیشکش کو میں واپس تو نہیں لے سکتا اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورت کے بعد لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی صورت حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں مطالبہ کیا جارہا تھا کہ کمیٹی ملاقات کے معاملے کو دیکھے، مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ کمیٹی بنائیں جس میں دونوں طرف سے ارکان ہوں، سینیٹ اجلاس میں مشال یوسف زئی کی گفتگو کے جواب میں بیان دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات