14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپیوٹن نے کچھ امریکی تجاویز قبول اور کچھ کو مسترد کیا، کریملن

پیوٹن نے کچھ امریکی تجاویز قبول اور کچھ کو مسترد کیا، کریملن


یہ کہنا غلط ہوگا کہ صدر پیوٹن نے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا: ترجمان کریملن

کریملن نے کہا کہ صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کچھ امریکی تجاویز کو قبول اور کچھ کو مسترد کیا ہے۔

امریکا اور روس کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے پر مذاکرات ہوئے۔ اس حوالے سے ماسکو سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کیلئے جتنی بار ضرورت ہوئی روس امریکی مذاکرات کاروں سے ملنے کو تیار ہے۔ 

کریملن کے مطابق یہ کہنا غلط ہوگا کہ صدر پیوٹن نے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، یہ پہلی بار تھا کہ ان امریکی تجاویز پر براہ راست تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

کریملن کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن نے کچھ تجاویز قبول کیں اور کچھ کو مسترد کیا، یہ معمول کا مذاکراتی عمل تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات