پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا۔
ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے، چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرلی ہے۔
سمری کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔
چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
