13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی...

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد


 

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری اور جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی سے ملک کا دفاع مزید بہتر ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا۔ 

وزیراعظم نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع پر مبارکباد دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات