13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںنواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی


مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔

نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ گوجرانوالہ کے لوگوں کا حق ہے جو انہیں بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی ترقی اور عوام کو سہولت ملنے پر بے حد خوشی ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ ایمن آباد سے گھکھڑ تک تیس کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا، روزانہ اکاون ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے، پروجیکٹ میں چالیس بسیں چلائی جائیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات