11 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیناسا کی مریخ پر تحقیق کیلئے نئی نسل کے ڈرونز کی آزمائش

ناسا کی مریخ پر تحقیق کیلئے نئی نسل کے ڈرونز کی آزمائش



امریکی خلائی ادارہ ناسا زمین پر مریخ کی مشابہ جگہ موجاوے صحرا (کیلیفورنیا) میں ایک نئی نسل کی مارس ڈرون ٹیکنالوجی کی آزمائش کر رہا ہے۔

سائنس دانوں نے تین تحقیقی ڈرونز کو بنجر اور خصوصیات سے خالی ریتیلے علاقے میں اپریل اور ستمبر میں اڑایا۔ پروز کا مقصد نیویگیشن سافٹ ویئر میں بہتری کو دیکھنا تھا۔

ادارے کے مطابق مریخ پر اس ہی طرح کے ریتیلے علاقوں نے انجینوئٹی مارس ہیلی کاپٹر کو اس کی آخری پروازوں کے دوران سمت شناسی میں الجھن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ انجینوئٹی ہیلی کاپٹر 2021 میں پرزیورینس مارس روور کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر نے 72 پروازیں مکمل کیں اور متوقع دورانیے سے زیادہ عرصے تک فعال رہا اور جنوری 2024 میں لینڈنگ کے دوران اس کو شدید نقصان پہنچا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات