14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعائزہ خان کی مبینہ کاسمیٹک سرجری نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ...

عائزہ خان کی مبینہ کاسمیٹک سرجری نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی


فائل فوٹوز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئیں۔

اپنی اداکاری، خوبصورتی اور ہر کردار میں ڈھل جانے کی صلاحیت کے باعث پہچانی جانے والی عائزہ خان درجنوں کامیاب پروجیکٹس کا حصہ رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں عائزہ خان یورپ میں چھٹیاں گزارتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، تاہم ان نئی تصاویر میں ان کے چہرے میں نمایاں تبدیلی نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ عائزہ خان پہلے سے کافی مختلف نظر آ رہی ہیں، کچھ صارفین اس تبدیلی کو اسٹائلنگ قرار دے رہے ہیں، جبکہ متعدد مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ نے مبینہ طور پر کاسمیٹک طریقہ کار اپنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو مائیکل جیکسن لگ رہی ہیں، کیا ہو گیا ہے؟ اتنا خوبصورت چہرہ کیوں خراب کر لیا؟ پہچانی نہیں جارہیں، بہت مختلف لگ رہی ہیں، ناک کو کیا ہوا ہے؟

عائزہ خان کی جانب سے اب تک ان افواہوں پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

 تاہم سوشل میڈیا پر ان کی نئی شکل و صورت نے ایک بار پھر مشہور شخصیات کے خوبصورتی کے معیارات اور کاسمیٹک سرجری کے بڑھتے رجحان پر بحث چھیڑ دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات