10 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسری لنکن اسکواڈ وطن پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف

سری لنکن اسکواڈ وطن پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف


اسکرین گرایپ

سری لنکن کرکٹ اسکواڈ کے اراکین وطن واپس پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔

سری لنکامیں طوفان اور سیلاب سے متاثرین کےلیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ٹیم آج صبح ہی دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد کولمبو پہنچی۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا کی سربراہی میں سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

سری لنکن اسکواڈ کے ارکان نے امدادی سامان آرمڈ فورسز کے حوالے کیا جبکہ سنتھ جے سوریا نے مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنے پر فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ آرمڈ فورسز جو خدمات انجام دے رہی ہیں، یہ ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا، یہ ہمارے ملک کے لئے ایک مشکل وقت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات