11 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںداعش کی معاونت کے الزام میں افغان باشندہ گرفتار

داعش کی معاونت کے الزام میں افغان باشندہ گرفتار


–جان شاہ صفی – فائل فوٹو

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی معاونت کے الزام میں امریکی ریاست ورجینیا سے افغان باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی جریدہ کے مطابق افغان باشندے جان شاہ صفی کو کل امیگریشن کسٹم انفورسمنٹ نے گرفتار کیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے افغانستان میں اپنے والد کو اسلحہ پہنچایا جو داعش کا کمانڈر ہے، ملزم 2021 میں بائیڈن انتظامیہ کے الائیز ویلکم پروگرام میں امریکا پہنچا تھا۔

اس سے قبل امریکی شہر ڈیلاویئر میں 25 برس کے افغان شہری لقمان خان کو گرفتار کرکے ملزم کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ملزم نے ڈیلاویئر یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم کے قبضے سے حملے کی منصوبہ بندی کے نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم پر غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کا الزام 26 نومبر کو عائد کیا گیا، ملزم کو11 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات