13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومتعلیم اور صحتتین طرح کی چائے بدہضمی، پیٹ پھولنے اور گیس اخراج کیلئے مفید

تین طرح کی چائے بدہضمی، پیٹ پھولنے اور گیس اخراج کیلئے مفید


تین جڑی بوٹیوں کی چائے بدہضمی، پیٹ پھولنے اور گیس کے اخراج کے مسائل کا حل ہیں۔

ماہرین امراضِ معدہ نے 3 جڑی بوٹیوں سے بننے والی چائے کی افادیت بیان کی ہے۔

اگر آپ کے پیٹ میں بھاری پن رہتا ہے اور گیس کی شکایت بھی محسوس ہوتی ہے؟ تو اس حالت میں ماہرین 3 جڑی بوٹیوں جیسے تلسی، سونف اور ادرک کی چائے کو مفید بتاتے ہیں۔

ماہرین امراض معدہ کے مطابق گیس یا بدہضمی کی شکایت کو زیادہ تر عام مسئلہ سمجھا جاتا ہے، امریکا میں 30 فیصد آبادی اس مسئلے کا شکار ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں زیادہ تر لوگ فوراً بازار سے ادویات لانے کا سوچتے ہیں لیکن اگر آپ اپنے کچن کی الماری میں رکھے چند قدرتی اجزاء استعمال کرلیں تو مسئلہ منٹوں میں حل ہوجائے گا۔

تلسی، سونف اور ادرک میں کوئی بھی ایک چائے فوری طور پر گھر پر تیار کی جاسکتی ہے، یہ 3 قدرتی مشروبات ہاضمے کے پٹھوں کو آرام دیتے ہیں، جس کی وجہ سے پیٹ سے گیس کا اخراج آسان ہو جاتا ہے اور بدہضمی کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان میں سے کوئی بھی ایک چائے استعمال کرلی جائے تو گیس اور بدہضمی کی صورت میں فوری آرام آجائے گا، لیکن تقریبات میں انہیں مناسب مقدار اور احتیاط سے لینا ضروری ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات