14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںاین سی سی آئی اے کا غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپا، 5...

این سی سی آئی اے کا غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپا، 5 ملزمان گرفتار


–اسکرین گریبز

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں غیرقانونی کال سینٹر پر ریڈ کے دوران بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز کے مطابق بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے ہیکنگ ڈیوائسز اور موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

طارق نواز کا کہنا ہے کہ کال سینٹر میں سرچنگ کے دوران 11 سی پی یو، لیپ ٹاپ، 13 موبائل فونز اور اہم دستاویزات ملے ہیں، کال سینٹر کا مالک بیرون ملک موجود ہے، ملزمان بیرون ملک ڈیجیٹل وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی کا کہنا ہے کہ ملزمان بیرون ملک لوگوں کے بینک اکاؤنٹ ہیک کرتے تھے، ملزمان ہیک شدہ بینک اکاؤنٹس سے مختلف اکاؤنٹس میں رقم ٹرانسفر کرتے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات