13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومتجارتی خبریںاوگرا کی گیس قیمتوں سے متعلق ایک بار پھر وضاحت

اوگرا کی گیس قیمتوں سے متعلق ایک بار پھر وضاحت


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس قیمتوں پر ایک بار پھر وضاحت جاری کردی ہے۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ سوئی ناردرن کےلیے اوسط گیس قیمت میں 3 فیصد اور سوئی سدرن کےلیے 7 فیصد کمی کی تجویز ہے۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن موجودہ نظرثانی شدہ اوسط گیس قیمت 1852روپے 8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے،جس میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کی اوسط گیس قیمت میں 48 روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی تجویز کی گئی۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن کےلیے نئی اوسط گیس قیمت 1804 روپے 8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔

اوگرا ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کی نظرثانی شدہ موجودہ اوسط گیس قیمت 1665 روپے 99 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ، جس میں 116 روپے 58 پیسے کمی کی تجویز دی ہے۔

ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کےلیے نئی اوسط گیس قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے،گیس قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وفاقی حکومت سے منطوری کے بعد ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات