13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومتجارتی خبریںامریکی بینک پاکستان میں سوا ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا:...

امریکی بینک پاکستان میں سوا ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا: برطانوی اخبار


امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ—فائل فوٹو

امریکی بینک پاکستان، مصر اور یورپی منصوبوں میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی بینک اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چین محفوظ بنانے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔

امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ سرمایہ کاری کی پہلی قسط میں مصر، پاکستان اور یورپ کے منصوبے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکوڈِک کے لیے 1 ارب 25 کروڑ ڈالرز کا قرض دیا جائے گا، مصر کو 4 ارب ڈالرز مالیت کی قدرتی گیس کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائے گی۔

چیئرمین امریکی بینک نے یہ بھی کہا کہ مغرب توانائی اور اہم معدنیات کی فراہمی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کر رہا ہے، اہم خام مال کی فراہمی کے ذرائع کا محفوظ، مستحکم اور فعال ہونا ضروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات