12 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسمارٹ فون میں سرکاری ایپلیکیشن انسٹال کرنے کے احکامات واپس

اسمارٹ فون میں سرکاری ایپلیکیشن انسٹال کرنے کے احکامات واپس


بھارتی حکومت نے اسمارٹ فون کمپنیوں کو فون میں سرکاری ایپلیکیشن انسٹال کرنے کے احکامات واپس لے لیے۔ اسمارٹ فون کمپنیوں کو فون میں سرکاری ایپ لازمی رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ صارف فون میں نصب سرکاری ایپ کو اسمارٹ فون سے نکال نہیں سکے گا، اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو نئے قواعد پر عملدرآمد کیلئے 90 روز کی مہلت دی گئی تھی۔

بھارتی حکومت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کمپنیاں استعمال ہونے والے موبائل فونز میں بھی سرکاری ایپ اپ ڈیٹ کریں۔

انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن (آئی ایف ایف) نے نئے بھارتی حکم نامے پر اظہار تشویش کیا تھا۔ آئی ایف ایف کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ذاتی ڈیجیٹل آلات پر انتظامی کنٹرول کے مترادف ہے۔

اپوزیشن نے بھی موبائل فون میں سرکاری ایپ لازمی انسٹال کرنے کے حکم پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ سرکاری ایپلی کیشن انسٹال کرنے کا حکم پرائیوسی پر کھلا حملہ ہے، یہ اقدام شہریوں کی معلومات اور حرکات پر نظر رکھنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

بھارتی اپوزیشن کے مطابق نیا حکم آئین کے آرٹیکل21 کے تحت حاصل رازداری حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ 

دوسری جانب بھارتی یونین وزیر برائے کمیونیکیشن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ سرکاری ایپلی کیشن آپشنل ہے، اسے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی وزیر مواصلات کے مطابق سرکاری ایپ متعارف کرانا ہمارا فرض ہے، سرکاری ایپ موبائل میں رکھنا یا نہ رکھنا صارف کا فیصلہ ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات