13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ چند روز میں کھولنے کا اعلان

اسرائیلی فوج کا رفح کراسنگ چند روز میں کھولنے کا اعلان


فائل فوٹو۔

اسرائیلی فوج نے رفح کراسنگ آئندہ چند روز میں کھولنے کا اعلان کر دیا۔ تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کے مصر میں داخلے کے لیے رفح کراسنگ آئندہ کچھ روز میں کھولیں گے۔ 

اسرائیلی فوج کے مطابق یورپی یونین مشن کے تحت رفح کراسنگ کھولنے کے انتظامات مصر کے ساتھ ملکر کریں گے۔ 

دوسری جانب مصری خبر ایجنسی نے مصر کی رفح کراسنگ کھولنے پر اسرائیل سے تعاون کی خبر کی تردید کی ہے۔ 

مصری سرکاری اطلاعاتی سروس کے مطابق رفح کراسنگ کھولنے کے لیے اسرائیل سے تعاون کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات