10 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومجرم و سزامیٹرک کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر گرفتار

میٹرک کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر گرفتار



لاہور:

میٹرک کی طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والا موٹرسائیکل رائیڈر گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ نے ملزم کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے نورجہاں روڈ سے گرفتار کیا۔ قبلا زیں ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی شہربانو نقوی نے اس حوالے سے ٹیم تشکیل دی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے جوہر ٹاؤن سے نجی سوسائٹی میں واقع گھر جانے کے لیے ان ڈرائیو رائڈ بک کی تھی۔ اے ایس پی گلبرگ کے مطابق ملزم رائیڈر متاثرہ لڑکی کو بہانے سے گلبرگ علی زیب روڈ لے گیا تھا اور پارک کے قریب طلبہ کو جنسی ہراساں کرتا رہا تھا۔

ملزم شعیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات