12 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمدینہ منورہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد...

مدینہ منورہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ


فائل فوٹو

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی پرواز نے احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

مدینہ منورہ سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو صبح تقریباً 11:30 بجے احمد آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جب پرواز میں موجود ایک مسافر نے بم رکھنے کا دعویٰ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر کی جانب سے بم کی اطلاع دینے کے بعد جہاز کے عملے نے فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا اور طیارے کو متبادل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، پرواز میں تقریباً 180 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جن کو بحفاظت اتر لیا گیا۔

سیکیورٹی ایجنسیوں نے طیارے اور ایئرپورٹ میں مکمل تلاشی لی، تاہم کوئی مشکوک شے نہیں ملی، بم کی دھمکی دینے والے مسافر کو تحقیقات کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات