14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومجرم و سزالاہور: سی سی ڈی کی کارروائیاں، مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 منشیات...

لاہور: سی سی ڈی کی کارروائیاں، مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 منشیات فروش ہلاک



لاہور میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی نے صدر، کاہنہ، سول لائنز، کینٹ اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائیاں کیں جہاں مبینہ مقابلوں کے دوران آصف، محسن، فرید، فاروق، رمضان اور وسیم نامی ملزمان مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے تمام ملزمان منشیات فروش تھے۔

ہلاک ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات