13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںفیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری


فوٹو: فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرلی۔

سمری کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ 

چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی بھی منظوری دے دی۔ 

ایئر چیف مارشل کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا اطلاق 19 مارچ 2026  کو ان کی موجودہ پانچ سالہ مدتِ ملازمت کے مکمل ہونے پر ہوگا۔

اعلامیہ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے ایئر چیف کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات