12 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومخاص رپورٹسوشل میڈیا کا استعمال کم کرنے سے ذہنی صحت میں نمایاں بہتری

سوشل میڈیا کا استعمال کم کرنے سے ذہنی صحت میں نمایاں بہتری


فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال صرف ایک ہفتے کے لیے کم کرنے سے نوجوانوں میں ڈپریشن، بے چینی اور نیند کے مسائل میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق 18 سے 24 سال کے 295 نوجوانوں نے سوشل میڈیا کا استعمال روزانہ تقریباً دو گھنٹے سے کم کرکے 30 منٹ تک محدود کیا۔ 

نتائج کے مطابق شرکاء میں بے چینی کی علامات میں 16.1 فیصد، ڈپریشن میں 24.8 فیصد اور انسومنیہ یا نیند کے مسائل میں 14.5 فیصد کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ بہتری ان نوجوانوں میں نظر آئی جو پہلے ہی شدید ڈپریشن کا شکار تھے، تاہم تنہائی کے احساس میں کوئی خاص تبدیلی سامنے نہیں آئی۔

تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر جون ٹورس ہارورڈ میڈیکل اسکول نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال کم کرنا یقیناً فائدہ مند ہے، تاہم اس کے باوجود پیشہ ورانہ طبی مدد کا کوئی متبادل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنا فائدہ مند ہے کہ آیا سوشل میڈیا کم کرنے سے آپ کی حالت بہتر ہوتی ہے یا نہیں۔

امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کے مچ پرنسٹین کے مطابق سوشل میڈیا سے وقتی وقفہ ایک سادہ اور مفت حل ہے، جو ذہنی صحت میں بہتری لا سکتا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ مطالعہ رینڈمائزڈ نہیں تھا بلکہ شرکاء نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا، جس کے باعث توقعات بھی نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات