10 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی وفد کے ساتھ ملاقات کارآمد رہی، اختلافات پر بات ہوئی: روسی...

امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کارآمد رہی، اختلافات پر بات ہوئی: روسی صدر


–تصویر:بین الاقوامی میڈیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی ایلچی وٹکوف اور جیرڈکشنرز کے ساتھ ملاقات کارآمد رہی اور امریکی تجاویز میں کچھ نکات پر اختلافات پر بات کی گئی۔

صدر پیوٹن نے امریکی وفد سے ملاقات کے بعد جاری ایک بیان میں کہا کہ اس بارے میں قبل از وقت کہنا مناسب نہیں، لیکن ملاقات ضروری تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین تنازع کا حل تلاش کرنا مشکل کام ہے اور روس ڈونباس پر فوجی ذرائع یا کسی اور طریقے سے کنٹرول حاصل کر لے گا۔

صدر پیوٹن نے زور دیا کہ یورپ کو یوکرین تنازع کے تصفیے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس میں شریک ہونا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات