11 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومتجارتی خبریںافغانستان کو یواین تنظیموں کے کارگوز کی ترسیل میں سہولت دی جائے،...

افغانستان کو یواین تنظیموں کے کارگوز کی ترسیل میں سہولت دی جائے، وزارت تجارت کا خط


وزارت تجارت نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی مرحلہ وار اجازت دی جائے۔

خط میں کہا گیا کہ افغانستان کو اقوام متحدہ (یو این) تنظیموں کے کارگوز کی ترسیل میں سہولت فراہم کی جائے۔

وزارت تجارت کے خط میں مزید کہا گیا کہ یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام، یواین ایف پی اے کے کنٹینرز کی مرحلہ وار کلیئرنس کی جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارگوز گاڑیوں کی ترسیل کی مرحلہ وار اجازت دی جائے، پہلےمرحلے میں خوراک کا سامان لے جانے والے کنٹینرز کی کلیئرنس کی جائے۔

وزارت تجارت کے خط میں کہا گیا کہ دوسرے مرحلے میں ادویات اور طبی آلات والے اور تیسرے مرحلے میں طلبہ اور اساتذہ کے لیے کٹس والے کنٹینرز کلیئر کیے جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ کی ایڈوائس پر مرحلہ وار کنٹینرز منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ کنٹینرز کو طورخم اور چمن بارڈرز کے ذریعے افغانستان بھجوانے کی درخواست کی گئی۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ اجازت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغانستان، پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ رولز کے تحت دی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات