21 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںکار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا...

کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری، گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا


اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پُل کے نیچے سے مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کے مل جانے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا، یہ دونوں لوگ 22 جولائی صبح سوا 8 بجے گھر سے نکلتے ہی تیز پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر امدادی ٹیموں کو ملا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات