20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپرولیگ میں شرکت کا فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ہوگا، اسپورٹس...

پرولیگ میں شرکت کا فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ہوگا، اسپورٹس بورڈ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سےفنڈنگ اور مالی حسابات بروقت جمع نہ کرانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اجلاس میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پرو لیگ میں شمولیت سے متعلق دعوت کے جواب میں اراکین بورڈ نے صدر پی ایس بی رانا ثناء اللہ خان کو فیصلے کا اختیار دے کر فیصلہ کیا کہ اس متعلق وزیراعظم کو لکھا جائے گا ، وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے سفری و یومیہ الاؤنس سے متعلق اسپورٹس بورڈ کو باضابطہ جواب بھیج دیا ہے ۔ پی ایچ ایف کے مطابق سال 2023-2024 کی آڈٹ رپورٹ 15 اپریل 2025 کو ارسال کی جا چکی ہے، جو 16 اپریل کو بورڈ کے افسر غلام شاہ علوی نے وصول کی۔ سینئر اور انڈر 18 ہاکی ٹیموں نے گزشتہ چھ ماہ میں دو اہم بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی، پی ایس بی نے صرف 24 ریٹرن ٹکٹس کیلئے معاونت کی۔ دو بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس بغیر کسی سرکاری تعاون کے کرائے ، جرمنی اور عمان کے ساتھ سیریز ہوئیں۔ اسلام آباد میں دفتر سابق صدر فیڈریشن بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کے دور میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔ ایگزیکٹو بورڈ سے باقاعدہ منظوری آئندہ اجلاس میں حاصل کر لی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات