21 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںویزا تجدید یا منسوخی سے قبل ٹریفک جرمانوں کی مکمل ادائیگی لازم

ویزا تجدید یا منسوخی سے قبل ٹریفک جرمانوں کی مکمل ادائیگی لازم


— فائل فوٹو 

دبئی کے رہائشیوں کو اب اماراتی ویزا کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی کے لیے ٹریفک جرمانوں کی مکمل ادائیگی کرنا لازم ہوگی۔

امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے دبئی پولیس کے ساتھ مل کر ایک نیا آن لائن سسٹم متعارف کروایا ہے جو از خود ٹریفک جرمانے چیک کرے گا۔ یہ سسٹم ویزا اپڈیٹس کے عمل کے دوران صارف کے نام سے منسلک تمام ٹریفک کی خلاف ورزیاں چیک کرے گا اور ٹریفک جرمانہ ہونے کی صورت میں ویزا درخواست روک دی جائے گی۔

امیگریشن حکام کے مطابق اگر کسی فرد کے ذمے 3 ہزار درہم سے زائد کا جرمانہ ہو تو وہ دبئی پولیس کی ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں ادا کر سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مستقل طور پر چھوڑ کر جانے والے افراد کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کی گئیں ہیں جن کے مطابق اگر کوئی گاڑی رکھنے والا رہائشی متحدہ عرب امارات چھوڑنا چاہتا ہے تو اُسے نان لائبیلیٹی سرٹیفکیٹ (Non-Liability Letter) حاصل کرنا ہوگا۔ 

یہ سرٹیفکیٹ دبئی پولیس کے اسمارٹ سروس سینٹرز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹریفک قوانین کی پابندی کو فروغ دینے اور لوگوں کو اپنی مالی ذمہ داریاں وقت پر پوری کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات