28 C
Lahore
Thursday, July 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کی درخواست منظور، خبر ایجنسی

مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کی درخواست منظور، خبر ایجنسی


اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کی مجوزہ درخواست کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب حماس جنگ بندی تجاویز پر رضامند ہوگیا، معاہدے پر دستخط کرکے ثالثوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اب جنگ بندی کا دارومدار اسرائیل پر ہے، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے غزہ کا دورہ کیا اور اسرائیلی فوجیوں سے بات چیت میں جلد جنگ بندی کی امید ظاہر کی۔ 

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری جاری ہے، صبح سے اب تک 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کر گئی ہے، ایک روز میں بھوک سے 4 بچوں سمیت 15 فلسطینی انتقال کرگئے۔

اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک غذائی قلت سے اموات 80 بچوں سمیت 110 سے زائد ہوگئیں۔

اقوام متحدہ نے صورتحال کو ہولناک انسانی بحران قرار دے دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات