28 C
Lahore
Thursday, July 24, 2025
ہومتعلیم اور صحتجسمانی نقائص پیدا کرنے والا مہلک چکن گونیا وائرس دنیا بھر میں...

جسمانی نقائص پیدا کرنے والا مہلک چکن گونیا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے لگا، ماہرین


(تصویر سوشل میڈیا)۔

عالمی صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایک مہلک وائرس جو جسم کو خود ہی فولڈ کرنے پر مجبور کر دیتا ہے تیزی سے پھیل رہا ہے اور دنیا بھر میں اربوں افراد کو متاثر کر سکتا ہے.

اس وائرس کو چکن گنیا کہتے ہیں جو کہ مچھر سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے۔ یہ جوڑوں کے شدید درد کا سبب بنتی ہے اور بعض متاثرین میں جسمانی نقائص کا سبب بھی بنتی ہے۔ یہ وائرس بحرِ ہند کے کچھ علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور یورپ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسے ویسی ہی وارننگ پر مبنی علامات نظر آ رہی ہیں جیسی کہ بیس برس قبل بڑی وبا کے پھیلنے کے دوران دیکھی گئی تھیں، جس کے باعث دنیا بھر میں تقریباً پانچ لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے تھے۔ 

عالمی ادارہ صحت کی اس وائرس کے حوالے ٹیکنیکل سربراہ ڈاکٹر ڈیانا راجوس الواریز کا کہنا تھا لگتا ہے کہ تاریخ خود دہرا رہی ہے۔

چکن گونیا سے جسمانی اعضا پر مرتب ہونے والے اثرات(تصویر سوشل میڈیا)۔
چکن گونیا سے جسمانی اعضا پر مرتب ہونے والے اثرات(تصویر سوشل میڈیا)۔

انھوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس اب بحر ہند کے جزیروں سے پھیلتا ہوا افریقہ، ایشیا اور یورپ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے ان ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری اقدامات کریں تاکہ اربوں لوگوں کو اس بیماری سے بچایا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے اور کچھ کیسز میں یہ مہلک ثابت ہوسکتی ہے، بالخصوص نوزائیدہ بچوں، عمر رسیدہ افراد اور ان لوگوں کے لیے جو پہلے ہی کسی بیماری میں مبتلا ہوں۔ برطانیہ میں اس سے نمٹنے کے لیے دو ویکسین کی حال ہی میں منظوری دی گئی ہے، جن میں سے ایک بوڑھے افراد کی بیماری سے بچاؤ کے لیے ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات