تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلا دیش میں جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ایک بار پھر شیرِ بنگلا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں، جہاں ہوم ٹیم کی نگاہیں سیریز میں کلین سوئپ پر جمی ہیں، جبکہ پاکستانی ٹیم کو اس سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی تھی۔
