کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم نے اچھا آغاز کیا اور پھر بھی دس رنز زیادہ دے دیئے ، بیٹنگ آئی تو پاور پلے میں میچ گنوادیا تھا۔ فہیم اشرف نے چھی بیٹنگ کی۔ 15 رنز پر پانچ وکٹ گر نے کے بعد فہیم ہمیں جیت کے قریب لے آئے تھے لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فائٹ کیا اور قریب آکر ہارے۔ پلیئر آف دی میچ جاکر علی نے کہا کہ میں نے ٹیم کے لئے میچ وننگ اننگز کھیلی لیکن بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی۔ پاکستان نے مشکل کر کٹ کھیلی۔ فاتح کپتان لٹن داس نے کہا کہ لگاتار دو سیریز جیتنے کا کریڈٹ لڑکوں کو جاتا ہے ۔ہم نے آج بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہمیں علم تھا کہ130،140 رنز بناکر میچ جیت سکتے ہیں۔ پچ پر نئی گیند پر بیٹنگ مشکل تھی۔