29 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان شاہینز کے دورۂ انگلینڈ کا شاندار آغاز، کاؤنٹی الیون کو پانچ...

پاکستان شاہینز کے دورۂ انگلینڈ کا شاندار آغاز، کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست


پاکستان شاہینز نے انگلینڈ کے دورے کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ میں کھیلا جانے والا یہ میچ بارش کے باعث متاثر ہوا اور مقابلے کو 28 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پروفیشنل کاؤنٹی الیون پہلے کھیلتے ہوئے 187 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ کرا بیٹھی۔ ول اسمیڈ نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ حمزہ شیخ نے 44 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صداقت نے تین وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ کپتان سعود شکیل اور فیصل اکرم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز بنائے، جبکہ حیدر علی نے 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آخر میں شاہد عزیز 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلائی۔

پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ 25 جولائی کو کینٹ میں ہی پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات