کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز کے ساتھ انگلینڈ کا دورہ کرنے والےٹیسٹ آف اسپنر ساجد خان ان فٹ ہوکر دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔کینٹ کے ٹنبریج اسکول گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا۔ پی سی بی کے مطابق ساجد پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان واپس آئیں گے اور لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مزید علاج کرائیں گے۔ ٹیم انتظامیہ نے متبادل کی درخواست نہیں کی۔