28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتوٹامن بی 12 کی کمی کے باعث کن سنگین نتائج کا سامنا...

وٹامن بی 12 کی کمی کے باعث کن سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟


— فائل فوٹو 

وٹامن بی 12 انسان کے جسم کے کئی افعال کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

وٹامن بی 12 کی کمی کے نتیجے میں صحت کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں جیسے کہ انسان خون کی کمی اور اعصابی امراض کا شکار ہوسکتا ہے۔

جسم میں وٹامن بی 12 کا کردار

وٹامن بی 12 متعدد اہم افعال کی حمایت کرتا ہے، یہ خون کے سرخ خلیات (Red blood Cells) کی تشکیل کے لیے اہم ہے جو پورے جسم میں آکسیجن پہنچانے کے لیے ذمہ دار ہیں۔

علاوہ ازیں، یہ مائیلین کی پیداوار میں مدد کرکے اعصابی نظام کی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

مزید برآں، یہ ڈی این اے کی ترکیب میں بھی حصہ ڈالتا ہے جو کہ خلیات کی نشوونما اور مرمت کے لیے ضروری ہے۔

وٹامن بی 12 کی مناسب مقدار کے فوائد

وٹامن بی 12 کی مناسب ہومو سسٹین نامی امینو ایسڈ کو کم کرکے دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے، توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے اور تھکاوٹ کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، وٹامن بی 12 علمی افعال جیسے کہ یادداشت کو بہتر بناتا ہے ڈپریشن و ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرتا ہے اور موڈ کی خرابیوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

وٹامن بی 12 کن غذاؤں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

وٹامن بی 12 قدرتی طور پر سرخ گوشت، پولٹری، مچھلی، انڈے اور دودھ میں موجود ہوتا ہے۔

ان کے علاوہ، کچھ سیریلز (cereals) اور سوئے ملک (soy milk) سے بھی یہ وٹامن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وہ افراد جو سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں انہیں وٹامن بی 12 کی ضروری مقدار کو پورا کرنے کے لیے سپلیمنٹس لینے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

وٹامن بی 12 کی کمی کی علامات

وٹامن بی 12 کی کمی مختلف علامات کے ذریعے ظاہر ہو سکتی ہے جیسے کہ تھکاوٹ، کمزوری، بھوک میں کمی، وزن میں کمی اور خون کی کمی۔

زیادہ سنگین صورتحال میں اعصابی علامات جیسے کہ ہاتھوں اور پیروں میں جھنجھناہٹ، چلنے پھرنے میں دشواری، یادداشت اور موڈ کی خرابی ہو سکتی ہیں۔

وٹامن بی 12 کی کمی کے سنگین نتائج

اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے تو وٹامن بی 12 کی کمی کے نتیجے میں ’میگالوبلاسٹک انیمیا‘ ہو سکتا ہے، یہ بیماری جسم میں غیر معمولی طور پر بڑے اور غیر فعال سرخ خون کے خلیات کی موجودگی سے ہوتی ہے۔

اس بیماری میں اعصابی پیچیدگیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں جیسے کہ توازن کے مسائل، یادداشت کی کمی اور نفسیاتی اثرات جیسے موڈ میں تبدیلی یا الجھن۔

وٹامن بی 12 کی کمی کا علاج

جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کا علاج اس کی کمی کی شدت کے حساب سے کیا جاتا ہے۔

مناسب علاج کے منصوبے اور خوراک کا تعین کرنے کے لیے طبی مشاورت ضروری ہے، ڈاکٹرز اکثر اس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سپلیمنٹس یا انٹرا مسکلر انجیکشن تجویز کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، وٹامن بی 12 سے بھرپور غذاؤں کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کی تجویز بھی دیتے ہیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کے بہتر علاج کےلیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات