28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغذائی قلت سے 4 بچوں سمیت مزید 15 فلسطینی انتقال کرگئے

غذائی قلت سے 4 بچوں سمیت مزید 15 فلسطینی انتقال کرگئے


تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

غزہ میں غذائی قلت سے مزید 4 بچوں سمیت 15 فلسطینی انتقال کرگئے۔

غزہ میں خوراک کی قلت سے 4 بچوں سمیت مزید 15 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد بھوک اور غذائی قلت سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد اب 101 ہوگئی ہے۔

فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ غزہ میں صورتحال تباہ کُن ہے، ہر فرد بھوک کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی حملوں اور خوراک کی بندش کیخلاف فلسطینی مغربی کنارے میں مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور کہا کہ غزہ میں بچوں کو بھوک سے قتل نہ کرو۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ حملوں میں امداد کے منتظر 31 فلسطینیوں سمیت 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات