برازیل میں صحافی کے ساتھ صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ہول ناک واقعہ پیش آگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے شمال مشرقی علاقے باکابال میں ایک صحافی کے ساتھ رپورٹنگ کے دوران دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا، جب وہ ایک 13 سالہ رئیسہ نامی لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع دے رہا تھا۔
رپورٹنگ کے دوران اچانک اس کے قدموں کے نیچے ممکنہ طور پر اسی لڑکی کی لاش آگئی۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس واقعے کی ویڈیو زیر گردش ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے میارِم دریا میں پیش آیا، لینیلڈو فرازاؤ نامی رپورٹر دریا کی گہرائی اور اس مقام کی جانچ کی خاطر دریا میں اُترا تھا، جہاں لڑکی کو آخری بار دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں موجود مقام پر رئیسہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تیراکی کی غرض سے گئی تھی۔
رپورٹنگ کے دوران رپورٹر نے بتایا کہ مجھے قدموں کے نیچے کوئی شہ محسوس ہوئی ہے جو کسی کے بازو یا مچھلی جیسی ہے تاہم تصدیق سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
بعدازاں ریسکیو اہلکاروں رائیسہ کی تلاش کے دوران اسی مقام کا معانئہ کیا تو لڑکی کی لاش تک پہنچے گئے۔
تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ صحافی نے رپورٹنگ کے دوران جس چیز کو محسوس کیا وہ کیا تھی۔