28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںشبھمن گل کا لارڈز ٹیسٹ میں انگلش اوپنرز پر وقت ضائع کرنیکا...

شبھمن گل کا لارڈز ٹیسٹ میں انگلش اوپنرز پر وقت ضائع کرنیکا الزام


مانچسٹر( جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انگلش اوپنرز کے تاخیر سے بیٹنگ کیلئے آنے پر سوال اٹھادیا ۔ ان کے مطابق تیسرے دن جب صرف 7 منٹ کا کھیل باقی تھا، انگلینڈ کے اوپنرز 90 سیکنڈ تاخیر سے میدان میں آئے، جس کی وجہ سے بھارت صرف ایک اوور کرا سکا۔ اصل مسئلہ زیک کراؤلی کو طبی امداد ملنے پر نہیں، بلکہ جان بوجھ کر دیر سے کریز پر پہنچنے پر ہے، جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔ گل نے اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ کافی لوگ اس پر بات کر رہے ہیں ۔ اس دن انگلش بیٹرز کو 7 منٹ بیٹنگ کرنا تھی ، لیکن وہ 90 سیکنڈ تاخیر سے آئے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بعض اوقات ٹیمیں اوورز کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن دانستہ تاخیر کرنا قابل اعتراض ہے۔ اس واقعے کے بعد میدان میں بھارتی کھلاڑیوں کا مزاج کافی جارحانہ ہو گیا، جس کا جواب انگلینڈ نے چوتھی اننگز میں دیا۔ انگلش کوچ برینڈن میک کالم کو اپنے کھلاڑیوں کو سلیجنگ بڑھانے کا اشارہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انگلینڈ کا دعویٰ ہے کہ سلیجنگ بھارت نے شروع کی، لیکن شبھمن گل اس تاثر سے متفق نہیں۔ ادھر انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کہتے ہیں سلیجنگ کوئی باقاعدہ حکمت عملی نہیں بلکہ ماحول کا اثر ہوتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم میدان میں جا کر اس کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ بڑی سیریز ہے، دونوں ٹیموں پر دباؤ ہے، تو کبھی کبھار ماحول گرم ہو جاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات