28 C
Lahore
Thursday, July 24, 2025
ہومقومی خبریںسنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کا قتل، گرفتار قبائلی سردار کا...

سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کا قتل، گرفتار قبائلی سردار کا مزید 10 روزہ ریمانڈ منظور


—فائل فوٹو

کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں گرفتار قبائلی سردار شیرباز کو مزید 10 روزہ ریمانڈ پر سریئس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کی تحویل میں دے دیا گیا۔

قبائلی سردار شیرباز کو 2 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سردار شیرباز کو سریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی تحویل میں دے دیا۔

 مقدمہ قتل میں سردار شیرباز سمیت 13 افراد گرفتار ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ دہرے قتل کا یہ واقعہ جون کے پہلے ہفتے میں پیش آیا تھا، تاہم ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزمان اور مقتولین کی شناخت کا عمل شروع کیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ اس کیس میں ملوث تمام کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

عدالتی حکم پر قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کرلیا گیا، رپورٹ کے مطابق خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں لگيں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات