28 C
Lahore
Thursday, July 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹریمپ پر گرنا حادثہ نہیں، شازیہ منظور کی وجہ سے میرا توازن...

ریمپ پر گرنا حادثہ نہیں، شازیہ منظور کی وجہ سے میرا توازن بگڑا: علیزے شاہ


— فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران میں حادثاتی طور پر نہیں گری بلکہ میرا توازن شازیہ منظور کی وجہ سے بگڑا۔

حال ہی میں علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں اپنے تجربے کی روشنی میں مختلف انکشافات کیے ہیں، جس میں سے ایک ان کا برائیڈل فیشن شو کے دوران گرنا بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں علیزے نے چونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے کہا، ’میرا ریمپ پر گرنا کوئی حادثہ نہیں تھا، شازیہ منظور مجھے بار بار پکڑتی اور دھکے دیتی رہی جس سے میں توازن کھو بیٹھی۔

اداکارہ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں تھا جب شازیہ منظور نے ایسا کیا ہو بلکہ اس سے قبل انہوں نے جنت مرزا کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا۔ ان کے اس رویے کی وجہ سے کسی کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے اس واقعے پر ان کا مذاق اڑانے والی میزبان جگن کاظم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے جگن کاظم نے میرے گرنے کا مذاق اڑایا، یہ غیر پیشہ ورانہ ہے۔

علیزے نے کہا کہ میں مزید خاموش نہیں رہوں گی اور نہ ہی برداشت کروں گی، میں ان لوگوں کے خلاف بولتی رہوں گی جنہوں نے میرے ساتھ ناروا سلوک رکھا۔

ایک ویڈیو میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا کہ سینئر فنکار ان کی والدہ کے ساتھ ناروا سلوک رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سینئر فنکار میری والدہ کو بغیر اے سی والے کمرے میں بٹھایا کرتے تھے جبکہ خود اے سی میں بیٹھتے تھے، جس کی وجہ سے میں بھی اپنی والدہ کے ساتھ بغیر اے سی والے کمرے میں ہی بیٹھتی تھی۔

علیزے شاہ کی مذکورہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین بھی اس واقعے پر ان کی حمایت کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات