28 C
Lahore
Thursday, July 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھوک کو جنگی ہتھیار بنانے کی سازش پر اسرائیل میں نیتن یاہو...

بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے کی سازش پر اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے


تصویر سوشل میڈیا۔

فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے کی اسرائیلی سازش پر نیتن یاہو کے اپنے لوگ ان کی حکومت کے خلاف کھڑے ہوگئے۔ 

تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین نے آٹے کے تھیلے اور فاقہ کش فلسطینی بچوں کی تصاویر اُٹھا رکھی تھیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں امداد کی فوری فراہمی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ 

ادھر نیو یارک میں بھی غزہ کے لوگوں کو بھوکا رکھنے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، غزہ میں بھوک کا بحران ختم کرنے اور ٹرمپ حکومت سے اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ 

مغربی کنارے کے شہر رام اللّٰه میں مظاہرین نے اسرائیل کی بھوک پالیسی کو جنگی و انسانیت کے حوالے سے جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات