ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ اجلاس سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نمائندے آن لائن اے سی سی کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا میٹنگ میں آن لائن شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اے سی سی کا سالانہ اجلاس کل محسن نقوی کی صدارت میں ہو گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لیے افغانستان کے نمائندے آج رات ڈھاکا پہنچ رہے ہیں۔
اے سی سی کا اجلاس جمعرات کو ڈھاکا میں ہوگا، سالانہ اجلاس کی صدارت کے لیے محسن نقوی بنگلا دیش پہنچ گئے ہیں۔