23 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی فضائیہ میں 62 سال سے زیر استعمال روسی ساختہ مگ 21...

بھارتی فضائیہ میں 62 سال سے زیر استعمال روسی ساختہ مگ 21 طیاروں کا دور ختم


بھارتی فضائیہ میں 62 سال سے زیر استعمال روسی ساختہ جنگی طیاروں مگ 21 کا دور ختم ہوگیا، بھارتی ساختہ تیجس مارک-1 اے طیارے مگ طیاروں کی جگہ لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر فورس کے فضائی بیڑے میں شامل آخری مگ21  لڑاکا طیارے 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر غیر فعال کر دیے جائیں گے۔

بھارت کے 876 مگ 21 طیاروں میں سے تقریبا 490 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں، جن میں 200 پائلٹس ہلاک ہوئے، بھارت نے مگ 21 طیارے آپریشن سندور، کارگل جنگ، بالاکوٹ اور 65 اور 71 کی جنگوں میں استعمال کیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کو تیجس طیاروں کی مارچ 2024 میں ملنے والی پہلی کھیپ ابھی تک نہیں ملی ہے۔

مگ طیاروں کے ختم ہونے ک بعد بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن کی تعداد 29 رہ جائے گی جو کئی دہائیوں کی کم ترین سطح ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات