28 C
Lahore
Thursday, July 24, 2025
ہومغزہ لہو لہوانڈر21 چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ احسن بھارتی حریف کو ہرا کر سیمی...

انڈر21 چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ احسن بھارتی حریف کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے


پاکستان کے محمد احسن رمضان نے بھارتی حریف کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف عالمی انڈر 21 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

بحرین کے شہر منامہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں احسن رمضان نے بھارت کے مایور گرگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دی۔

قبل ازیں پری کوارٹر فائنل میں احسن رمضان نے اپنے ہم وطن حسنین اختر کو 1-4 سے مات دی۔

دوسری جانب 6 ریڈ کیٹیگری میں تمام پاکستانی کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔عالمی ماسٹر چیمپین شپ جیتنے والے عالمی چیمپین محمد آصف، شاہد آفتاب اور احسن رمضان کو مختلف مرحلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاسٹ 30 کے راؤنڈ میں محمد آصف کو عراق کے فراز کامل نے 3-4 سے شکست دی۔ شاہد آفتاب نے ہانگ کانگ کے چاو ہون مان کو 2-4 سے ہرایا۔احسن رمضان نے اسکاٹ لینڈ کے آیان اقبال کو 3-4 سے زیر کیا۔

لاسٹ 16 کے مرحلے میں فیراس کامل نے شاہد آفتاب کو 3-4 سے شکست دے دی جبکہ بھارت کے ادیتیا مہتا نے احسن رمضان کو 3-4 سے ہرایا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات